اینٹورپ (نیوزڈیسک)ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان اور فرانس کے درمیان آخری گروپ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو دو گول کی برابری پر ختم ہوگیا جس کے بعد پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن برقرار ہے۔اینٹورپ میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ میں فرانس کے مارٹن بریسکس نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے میچ میں ایک صفر کی سبقت حاصل کی تاہم ہاف ٹائم کے بعد پاکستان کے وقاص شریف نے شاندار گول کرکے میچ برابر کردیا۔اس دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے پر برتری کے لیے حملے جاری رہے اور تیسرے کوارٹر کے آغاذ میں فرانس کے کھلاڑی میسون چارلس نے گول کرکے ایک مرتبہ پھر سے اپنے ٹیم کو برتری دلوا دی لیکن تیسرے کوارٹر کے اختتامی لمحات میں محمد دلبر نے جوابی گول کرکے اسکور ایک مرتبہ پھر سے برابر کر دیا۔چوتھے کوارٹر میں بھی دونوں جانب سے گول کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں مگر کو بھی ٹیم گول اسکور میں کامیاب نہ ہو سکی اور میچ دو دو گول سے برابر رہا۔اس میچ کے بعد گروپ میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان تیسرے نمبر پر جب کہ فرانس چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ اس گروپ پہلی اور دوسری پوزیشن کا فیصلہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں ہوگا۔یاد رہے کہ ریو اولمپکس 2016 میں شرکت کے لیے پاکستان کو کوارٹر فائنل اور سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں