پشاور(آن لائن)مہنگائی،بے روزگاری اور آمدنی میں کمی کے باعث عوام نے بینکوں سے گھروں، گاڑیوں اور دیگر اشیا کی خریداری کے لیے قرض لینا ہی بند کر دیئے ہے جبکہ کریڈٹ کارڈ پر خریداری بھی کم ہو گئی ہے۔بینک سیکٹر کے مطابق گزشتہ چار ماہ کے دوران عوام کی طرف سے گاڑیوں، گھروں اور گھریلو اشیا کی خریداری کے لیے بینکوں سے لیے گئے قرض کے حجم میں اضافے
کی بجائے 257 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے عوام نئی خریداری اور نیا قرض لینے کی بجائے پرانے قرضے ہی واپس کرتے رہے ہیں۔بینک سیکٹر کے ذرائع کے مطابق کریڈٹ کارڈ پر خریداری کم ہونے کے باعث کریڈ ٹ کارڈ کااستعمال بھی کم ہو رہا ہے ۔ کریڈ ٹ کارڈ کا استعمال کم ہونے کے باعث بینکوں میں اس شعبے سے وابستہ ملازمین اور افسران میں تشویش کی لہر دوڑی ہے ۔