جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

رائنا، جڈیجا اور براوو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں، للت مودی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 28  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی نے انکشاف کیا ہے کہ چنئی سپر کنگ کے 3 کھلاڑی سریش رائنا، رویندرا جڈیجا اور ڈیوائن براوو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کے سابق سربراہ للت مودی نے انکشاف کیا ہے کہ چنئی سپر کنگ کے 3 کھلاڑی سریش رائنا، رویندرا جڈیجا اور ڈیوائن براوو کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں، تینوں کھلاڑیوں نے ایک بزنس ٹائیکون سے 20، 20 کروڑ روپے اور ایک فلیٹ حاصل کئے جب کہ تینوں کھلاڑی بھارتی بزنس مین بکی سے نقد رقم بھی وصول کرتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو 2013 میں بذریعہ خط کھللاڑیوں کی کرپشن کے حوالے سے تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا تھا لیکن اس کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔للت مودی نے کہا کہ آئی سی سی کے موجودہ چیرمین سری نواسن چنئی سپر کنگ کے مالک ہیں اور ان کے داماد گروناتھ میاپن کو بھی پولیس نے میچ فکسنگ کے الزام میں 2013 میں گرفتار کیا تھا۔واضح رہے کہ آئی پی ایل میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات سامنے آنے کے بعد للت مودی کو اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا تھا اور وہ اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…