اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ‘توسیع پسندانہ قوم کی طرح برتاؤ’ کرنے کے بجائے اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان انہوں نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت اور پہلے پڑوسی کی پالیسی کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوگی کہ وہ یہ سمجھ سکیں
کہ پڑوسیوں کی نسبت بھارت کو اپنی نامناسب پالیسیوں، ناکامیوں اور فاشزم سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔شاہ محمود قریشی نے ہر پڑوسی کے ساتھ سرحدی تنازع کو بڑھکانے پر بھی بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی موجودہ حکومت کو بھارت کے غریب، نچلے طبقے اور اقلیتوں کی بہتر خدمت کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔