بدین (این این آئی) سندھ کے ضلع بدین میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان لڑکے اور لڑکی نے اجتماعی خودکشی کر لی،پریمی جوڑے کی لاشیں ان کے گھروں پر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور اہلِ خانہ کا رو رو کر برا حال ہو گیا۔اطلاعات کے مطابق بدین کے گائوں پیرو لاشاری کے قریب 16 سالہ رمیش اور 15سالہ لڑکی پریمی نے گھر کے
قریب درخت میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق دونوں ایک دوسرے کوپسند کرتے تھے اورشادی کرنا چاہتے تھے۔دونوں کے اہلِ خانہ ان کی شادی پر رضا مند نہ تھے، شادی سے انکار پر دونوں نے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔پریمی جوڑے کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں، لاشیں گھر پہنچنے پرکہرام مچ گیا ہے۔