اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر کچھ ممالک میں عید الفطر کی نماز کے اجتماع پر پابندی لگائی گئی ہےتاہم اس حوالے سے پاکستانی معروف عالم دین جاوید غامدی نے کہا ہے کہ اگر طبی ماہرین کہیں کہ آپ باہر جا سکتے ہیں تو پھر کوئی ٹھیک ہے نہیں تو آپ دو رکعت نماز عید االفطر گھر پر بھی ادا کر سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے
باعث ملکی حالات کافی حد تک تشویشناک صورتحال کا شکار ہیں ۔ کرونا وائرس کے حوالے سے عالم دین جاوید احمد غامدی کا مزید کہنا تھاکہ آپ دو رکعت گھر پر پڑ ھ لیں تو نماز ہو جائے گی فرق صرف خطبے کا ہو گا ۔ عید پر رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے آن لائن ملیں ، ملنا ضروری ہے تو پھر فاصلہ رکھنا ہر گز نہ بھولیں ۔ ٹیکنالوجی نے تمام مسائل حل کر دیئے ہیں آن لائن ملاقات کی جا سکتی ہے ۔