اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کرونا وائرس ، سعودی عرب میں سخت قوانین نافذ ، خلاف ورزی پر غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سخت قوانین نافذ کردئیے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے سماجی فاصلہ رکھنے کے لیے سخت گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جن میں مجمع اکٹھا کرنے، مالز اور دکانوں کے باہر جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب میں موجود غیر ملکی شہریوں کی جانب سے قوانین توڑنے کی صورت میں انہیں ملک بدر کردیا جائے گا اور سزا پوری ہونے کے بعد بھی انہیں ملک میں کبھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے سماجی فاصلوں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے دوران پانچ سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق دکان میں مقررہ تعداد سے زیادہ افراد ہونے کی صورت میں فی دکاندار کو 5 ہزار سعودی ریال جرمانہ کیا جائیگا ، دوسری بار خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ ڈبل اور تیسری بار میں جرمانہ تین گنا کیا جائے گا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق اگر نجی سیکٹر کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تو اسے تین ماہ کیلئے بند کردیا جائیگا، دوسری بار خلاف ورزی کی صورت میں اسے چھ ماہ کے لیے بند کیا جائے گا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اگر کوئی شخص عوامی اجتماع میں شرکت کرے گا یا پھر عوامی اجتماع کا انعقاد کرے گا تو اسے قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا جس پر انہیں جرمانے کے ساتھ سزائیں دی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…