ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

آکسفورڈ میں کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام ہوگئی ، امریکی کمپنی کا کامیابی کا دعویٰ

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)آکسفورڈ یونیورسٹی میں جاری کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام ہوگئی، امریکی کمپنی موڈرینا نے تجرباتی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں جاری کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام ہوگئی ہے، تجرباتی بنیاد پر ویکسین 6 بندروں کو دی گئی تاہم ان بندروں میں بھی کورونا وائرس اس مقدا ر میں پایا گیا جتنا کہ ویکسین نا لینے والے تین بندروں میں تھا۔

دوسری جانب کورونا کے خلاف برطانیہ میں ناکامی مگر امریکا میں کامیابی کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ امریکہ کے قومی ادارہ صحت کے ساتھ مل کر کورنا ویکسین کی تیاری کیلئے کام کرنے والی امریکی کمپنی موڈرنا کے مطابق ان کی تجرباتی ویکسین ایم آر این اے 1273 سے ایسی اینٹی باڈیز پیدا ہوئی ہیں جو مریضوں میں کورونا وائرس کو ختم کر سکتی ہیں۔این آئی ایچ کے مطابق ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ اس ویکسین سے پیدا اینٹی باڈیز ایسے مریضوں کے اینٹی باڈیز جیسی ہیں جو کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔کلینیکل ڈیٹا میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اینٹی وائرل دوا رمڈیسیویرسے کورونا کا علاج ممکن ہے تاہم ابھی تک یہ دوا بھی ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے، اس دوا کو بھی اب تک عالمی ادارہ صحت اور امریکی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے صرف اسپتال میں ہنگامی حالت میں ہسپتال کی اجازت دی ہے ادھر پاکستان کی ایک فارما کمپنی نے بھی رمڈیسیویر بنانے کیلئے لائسنس حاصل کرلیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…