بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کوروناکا مذاق اْڑانے والا ٹیکسی ڈرائیور خود وائرس کا شکار ، جانتے ہیں دونوں میاں بیوی کی حالت کیسی ہے؟

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) دنیا سے کچھ ایسی مثالیں بھی آ رہی ہیں کہ جو لوگ کورونا وائرس کا مذاق اڑاتے ہیں اور اسے ڈرامہ کہتے ہیں، جب انہیں یہ موذی وائرس لاحق ہوتا ہے تو وہ چیخ چیخ کر پوری دنیا کو اس سے متنبہ کرنے لگتے ہیں۔ ایسی نئی مثال برطانیہ سے سامنے آئی ہے جہاں ایک ٹیکسی ڈرائیور کی کورونا وائرس سے بے خوفی نہ صرف اسے بلکہ اس کی بیوی کو بھی موت کے دہانے پر لے گئی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اوبر ٹیکسی چلانے والے اس ڈرائیور کا نام بریان لی ہے جس نے 2اپریل کو ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ، جس میں اس نے کہا کہ اسے کورونا وائرس کا کوئی خوف نہیں کیونکہ اس وائرس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور یہ محض ایک ڈرامہ ہے۔رپورٹ کے مطابق 19اپریل کو بریان لی کو وائرس لاحق ہو گیا اور اس نے انجانے میں اپنی بیوی کو بھی یہ وباء منتقل کر دی۔ اب دونوں میاں بیوی کی حالت تشویشناک ہے۔ اب ہسپتال کے بیڈ سے بریان لی نے ایک اور ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس نے خدا اور اپنی بیوی سے معافی مانگتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھ اپنی بیوی کو بھی موت کے منہ میں دھکیل دیا۔ وہ ویڈیو میں کہتا ہے کہ ’’کورونا وائرس کوئی ڈرامہ نہیں تھا، میں اس حوالے سے غلط تھا۔ یہ بالکل حقیقت ہے اور لوگوں کو اسے سنجیدہ لینا چاہیے۔ میں اس کا مذاق اڑاتا تھا اور آج اس کی قیمت چکا رہا ہوں۔‘‘ رپورٹ کے مطابق بریان لی اور اس کی بیوی تین ہفتے سے وینٹی لیٹر پر ہیں۔ بریان کی حالت قدرے بہتر ہے لیکن اس کی اہلیہ کی حالت بہت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…