بھارت نے کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان نے مودی سرکار کو وارننگ دے دی

18  مئی‬‮  2020

ملتان(این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے کوئی حماقت کی تو مناسب جواب کا منتظر رہے۔میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ بہت بڑی پیش رفت تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ دنوں کابل اور ننگر ہار میں ہونیوالی دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال ڈھکی چھپی نہیں، کورونا کے بعد توقع تھی کہ بھارت کشمیر میں نرمی کریگا، بد قسمتی سے ایسا نہیں ہوا، بھارت نے کوئی حماقت کی تو مناسب جواب کا منتظر رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی خواہش ہے کہ امن کیلئے سازگار ماحول دیا جائے، خطے میں بھارت ایڈ ونچر کرنا چاہتا ہے عالمی طاقتیں نوٹس لیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ داعش کا کردار بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،اس کا بھی مقابلہ کرنا ہوگا، کورونا کی اس صورتحال سے اگر کوئی شعبہ ہمیں نکال سکتا ہے تو وہ زراعت ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل میں چینی سفیر کی ہلاکت پر ابھی کوئی قیاس آرائی نہیں کروں گا، ہم ہزاروں کی تعداد میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لائے ہیں۔انہون نے کہا کہ امید کرتے ہیں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے زراعت کو فائدہ ہو گا، کھاد کی قیمتوں میں کمی کیلئے پیکج دیا جارہا ہے، 65 ارب روپے کا پیکج زراعت کیلئے دیا جارہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک موجود ایک لاکھ 10 ہزار افراد واپس آنا چاہتے ہیں، باہر سے آنے والوں کو قرنطینہ کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے، قرنطینہ کی گنجائش بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…