منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مردہ یرغمال بن گیا۔۔۔۔۔۔

datetime 25  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوویٹو(نیوزڈیسک) ایک شخص کے مردہ جسم کو اس کی اپنی ہی ایک گرل فرینڈ نے یرغمال بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق 50 سالہ اینہلا نہلا کی 6 گرل فرینڈ تھی اور اس کے 6 ہی بچے تھے۔ اب جب اینہلانہلا مر گیا تو اس کی ایک گرل فرینڈ اس کے کاغذات اور مردہ جسم کو لے گئی۔
گھر والے اینہلانہلا کے مردہ جسم کو دفنانے کے لیے بے تاب ہیں۔ 26 سالہ عورت اینہلانہلا کے جسم کو ایک پرائیویٹ مردہ خانے میں لے گئی، اس کا دعوی ہے کہ اینہلانہلا نے اس کی رقم واپس کرنی تھی اور وہ اس کا مقروض تھا۔ اینہلانہلا اپنی ایک گرل فرینڈ 48 سالہ ایٹسواکی موسوپی کے گھر، جو پمویلی، سوویٹو، جنوبی افریقا میں واقع ہے ، میں مرا۔ موسوپی کے بقول اینہلانہلا کے مرتے ہی دوسری پانچوں گرل فرینڈز بھی وہاں آ گئیں، ان میں سے ایک نے اینہلانہلا کا شناختی کارڈ، بنک کارڈ اور دوسرے کا غذات اٹھا کر دوسری عورتوں کو کہا کہ اینہلانہلا نے اس سے رقم ادھار لی تھی، جو اب اس کی پالیسیوں سے پورا کرے گی۔اس عورت نے یہ بھی کہا کہ ان نے اینہلانہلا کو رقم بنک سے ادھار لے کر دی تھی، جو اسے واپس نہیں ملی۔اس کے بعد وہ عورت اینہلانہلا کے مردہ جسم کو بھی ایک پرائیویٹ مردہ خانے میں لے گئی۔ اینہلانہلا کی بہن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بھائی کو عزت سے دفنانا چاہتے ہیں مگر انہیں یہ تک معلوم نہیں کہ اس کے بھائی کی لاش کہاں ہے۔اس نے یہ بھی کہا کہ 26 سالہ گرل فرینڈ کی قرضے کی کہانی جھوٹی ہے، جس کے خلاف وہ عدالت میں جائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…