بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کن 2دوائوں کا مرکب کورونا کے علاج کیلئے مثبت ثابت ہوسکتا ہے ؟ نئی تحقیق میں اہم انکشافات سامنے آگئے

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ماہرین نے کہاہے کہ ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو غذائی سپلیمنٹ زنک سلفیٹ کے ساتھ ملانے سے زیادہ موثر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے علاج کیلئے دنیا بھر سے متعدد تحقیقات سامنے آرہی ہیں، ان تحقیقات میں ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کے کووڈ-19کے خلاف مثبت نتائج بھی سامنے آئے تھے۔

حال ہی میں محققین کی جانب سے ایک مطالعہ کیا گیا ہے جس کے مطابق ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو غذائی سپلیمنٹ زنک سلفیٹ کے ساتھ ملانے سے زیادہ موثر نتائج سامنے آسکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے این وائی یو گراس مین اسکول آف میڈیسن کی جانب سے حال ہی میں ایک مطالعہ کیا گیا ہے جسے میڈیکل پریپرینٹ سائٹ پر پوسٹ کیا گیا ہے۔اس مطالعے میں 900 کے قریب کووڈ-19 کے مریضوں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا ہے جن میں سے نصف کو ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور اینٹی بائیوٹک ایزیتھرومائسن کے ساتھ زنک سلفیٹ دیا گیا تھا۔دوسری جانب باقی نصف مریضوں کو صرف ہائیڈروکسی کلوروکوئن اور ایزیتھرومائسن دی گئی تھی۔محققین نے مطالعے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تینوں دوائوں کا مرکب لینے والوں میں ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے ڈیڑھ گنا زیادہ امکانات ہوتے ہیں اور ان کی موت کے امکانات بھی 44 فیصد کم تھے۔اس حوالے سے سینئر محقق اور متعدی امراض کے ماہر جوزف رحیمیان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں مرکب کا موازنہ کرنے والا پہلا مطالعہ ہے۔جوزف رحیمیان نے متنبہ کیا کہ فوائد کو بلا شبہ ثابت کرنے کے لیے ایک کنٹرول تجربہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…