جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

تراویح کیلئے 4خاندان ایک ہی گھر میں جمع پھر ان کیساتھ ایسا کیا ہوا کہ ہر کوئی ہاتھ ملتا رہ گیا،دبئی میں پیش آنے والے واقعےنے حکومت کو بھی ہلا کر رکھ دیا

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک گھر میں 4 خاندانوں نے جمع ہو کر ایک ساتھ تراویح پڑھی جس کے بعد وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دبئی میں ترجمان حکومت امارات ڈاکٹر آمنہ الشمسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہری کورونا وبا کے دوران رمضان کی نئی روایات پر عمل درآمد کریں، دبئی کے رہائشیوں کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ لوگ افطار تقسیم کرنے سے باز رہیں۔حکومت نے سخت ہدایت کی کہ کھانا گھر سے پکا کر باہر ضرورت مندوں میں تقسیم نہ کریں، یہ مہربانی زحمت بن

سکتی ہے کیونکہ اس سے وائرس پھیل سکتا ہے۔ڈاکٹر آمنہ الشمسی نے کہا کہ لوگ حکومت امارات کی جانب سے اعلان کردہ خیراتی اداروں کو افطار مہیا کریں، یہ خیراتی ادارے مکمل ہدایت کے ساتھ افطار تقسیم کر رہے ہیں۔ترجمان حکومت امارات نے بتایا کہ دبئی میں چار خاندانوں نے کورونا وائرس سے بچائوکی ہدایات کی خلاف ورزی کی جس کے سبب وہ وائرس کا شکار ہوگئے۔کورونا وائرس کا شکار ہونے والے خاندان کے متعدد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کئی افراد کو گھر میں قرنطینہ کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…