ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے مالیاتی بحران میں نجی سیکٹر کی امداد کے لیے غیرمعمولی بجٹ مقرر کیا ہے۔سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے عرب ٹی وی کو بتایاکہ نجی شعبے کی مدد کے لیے حکومت نے ایک کھرب 80 ارب ریال کا بجٹ مختص کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ غیر تیل جی ڈی پی کا 8 فی صد ہے۔
نجی شعبے کے لیے اتنی خطیر رقم مقرر کرنے کرونا کی وجہ سے نجی سیکٹر کو درپیش مالی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔الجدعان نے کہا کہ حکومت محصولات میں زبردست کمی کے بعد اخراجات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔توقع ہے کہ اگلے مالی سال تک محصولات میں غیرمعمولی کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے گڈ گورننس کے حوالے سے جاری کردہ سفارشات پر زور دیا اور کہا کہ حکومت کی طرف سے ملنے والے ریلیف پیکیج کی مدد سے شہریوں کی ملازمتوں کے تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔ کمپنیوں کی جائے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مملکت میں مستقبل میں جاری ہونے والے منصوبوں میں سعودی شہریوں کو ملازمت میں پہلی ترجیح دی جائے گی۔