منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کورونا کے علاج کیلئے جڑی بوٹیوں سے بنی دوائی نے دھوم مچادی،جانتے ہیں کس پودے سے کشید شدہ دوا کو وائرس کے علاج کیلئے کارآمد قرار دیا جانے لگا؟

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مڈغاسکر( آن لائن )افریقی ممالک میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے جڑی بوٹیوں سے بنی دوائی کے چرچے ، خطے میں علاج کے حوالے سے دھوم مچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق افریقی ممالک میں آرٹیمیسیانامی پودے سے کشید شدہ دوا کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے کارآمد قرار دیا جا رہا ہے۔ ہر بل ٹانک کو مڈغاسکر کے صدر نے بھی کورونا کیلئے ممکنہ علاج قرار دے دیا ہے۔

جبکہ کانگو کے صدر نے یہ ہر بل دوا مڈغاسکر سے برآمد کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ تاہم عالمی دارہ صحت کی جانب سے اب تک تک اس دوا کو کورونا کیلئے کارآمد قرار نہیں دیا، اور نہ ہی اس دواسے مریض کی حالت بہتر ہونے کی تصدیق کی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ لوگ خود کار ادویات کے استعمال سے پرہیز کریں۔عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے حوالے سے چلنے والی افواہوں کی بھی وضاحت کی۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انسان سورج کی شعاعوں اور 25 فیصد سے زیادہ درجہ حرارت میں باہر نکلنے سے وائرس سے نہیں بچ سکتا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ آپ کو وائرس لگ سکتا ہے چاہے آپ کتنی ہی دھوپ اور گرمی میں نکلیں، ایسے ممالک جہاں زیادہ تر موسم گرم رہتا ہے وہاں سے بھی کووڈ-19 کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ڈبلیو ایچ او نے لوگوں کو ہدایت کی کہ اگر آپ واقعی کورونا وائرس سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کو بار بار ہاتھ دھونے ہوں گے ، منہ، ناک اور آنکھوں کو ہاتھ لگانے سے بھی گریز کرنا ہو گا۔ دوسری جانب عالمی سطح پر کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب، وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…