جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو چھپانے کا الزام ،ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا

datetime 15  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا۔ میں اپنی انتظامیہ کو ہدایت کر رہا ہوں کہ وہ عالمی ادارہِ صحت کی فنڈنگ روک دیں اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران عالمی ادارہِ صحت کے لیے فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی صدر نے کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او اپنے بنیادی فرض کی ادائیگی میں نا کام رہا ہے، اس کا احتساب ہونا چاہیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ میں اپنی انتظامیہ کو ہدایت کر رہا ہوں کہ وہ عالمی ادارہِ صحت کی فنڈنگ روک دیں اور ڈبلیو ایچ او کے کردار کا جائزہ لیں جس نے انتہائی بد انتظامی کی اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو چھپایا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے غفلت برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت میں بنیادی تبدیلی کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ اس ضمن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے ماضی میں اچھا کام کیا تاہم اب کی بار وہ اپنا بھرپور کردار ادا نہیں کرسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے کورونا سے پیدا ہونے والے بحران کے بعد ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو فنڈنگ روکنے کا انتباہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے فنڈنگ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کو انتباہ کیا تھا۔ امریکی صدر کی دھمکیوں پر رد عمل دیتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہنوم گیبریسز نے کہا کہ انہیں پورا یقین ہے کہ امریکہ کورونا وائرس کے خلاف عالمی سطح پر جنگ کے لیے اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کے لیے اپنی مالی اعانت جاری رکھے گا جس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ادارے پر تنقید اور امریکی امداد میں کٹوتی اور اسے روکنے کی دھمکی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تعاون کرتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ڈبلیو ایچ او کو ملنے والی امریکی مالی اعانت جاری رہے گی اور یہی نہیں ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مالی امداد جاری رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…