اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاالرحمن نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے حالات بہت زیادہ خراب ہیں ، ایک بہت بڑا طوفان آرہا ہے ، ہمیں زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنا ہونگے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرنا ایک چیلنج ہے ،
ہمارے پاس وینٹی لیٹرز بھی نہیں ۔ لاک ڈائون کے باوجود عوام اسے سنجید ہ نہیں لے رہے ، میرا خیال ہے اگلے دو چار ہفتے میں کرونا وائرس بڑی تیزی سے بڑھے گا ، اس کے عبد کوئی صورتحال واضح ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں نے کہا کہ اسکی وزیراعلی سندھ نے بھی نشاندہی کی ۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو چاہیے کہ فلاحی اداروں میں ٹیسٹنگ مشنیں لگوائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جا سکیں ۔ صوبوں کو روزانہ ایک لاکھ کے قریب ٹیسٹ کرنا ہونگے پھر اصل تعداد کا پتہ چلے گا ۔ کرونا ویکسین کو بھول جائیں یہ جلد نہیں بنے گی ۔ پاکستان میں جو وائرس ہے وہ چین سے مختلف ہے ۔ حکومت سلیکٹڈ علاقوں میں لاک ڈائون کرنا چاہیے ۔ یہ وائرس گرمی کے موسم میں ختم نہیں ہو گا ، باتیں بے بنیاد ہیں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا ۔ یہ روشنی کی کرن ہے کہ ہمارے ہاں اموات کم ہو رہی ہیں ۔