جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب  کرلیا ،9 نکاتی ایجنڈہ بھی سامنے آگیا

datetime 6  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا آج منگل کو طلب کر لیا ،اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ ایجنڈا کے مطابق بلوچستان میں واپڈا کی طرف سے 80 ارب روپے لاگت سے گزشتہ 15 سال سے زیر تعمیر کچی کینال میں اربوں روپے کی کرپشن کی تحقیقات ایف آئی اے سے نیب کے حوالے کرنے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی حکومت میں

اربوں روپے کرپشن کی تحقیقات کرنے کیلئے معاملہ 2016 میں ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا ،وزارت آبی وسائل ایف آئی اے کی تحقیقات کی پیش رفت سے مطمئن نہیں ۔ ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر غور کیا جائے گا،وزارت داخلہ کی غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی سمری کی منظوری دی جائے گی ،متروکہ املاک وقف بورڈ کی ٹاسک فورس کی سفارشات کی منظوری دی جائے گی ،شہروں میں متروکہ املاک وقف بورڈ کی املاک کو تعلیم صحت اور سماجی کاموں میں استعمال میں لانے کیلئے قانون میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی ،ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں ٹیلی کام کی جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر بچھانے کی منظوری دی جائے گی ،نادرا کو عالمی غیر سرکاری تنظیم آئی ایم او کے ساتھ تعاون کے معائدے کرنے کی منظوری دی جائے گی ،وفاقی کابینہ سرکاری کمپنی سینڑل پاور پرچیز کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو تعینات کرنے کی منظوری دے گی ۔ ذرائع کے مطابق کمپنی گزشتہ ایک سال سے بغیر کسی کل وقتی سربراہ کے کام کر رہی ہے ،گردشی قرض کے خاتمے کیلئے کمپنی کا مستقبل سربراہ ہونا بہت ضروری ہے ۔وفاقی کابینہ کابینہ کی توانائی کی کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…