جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

وزراء دفاتر میں بیٹھ کر گپیں لگاتے ہیں، حکومت کون سے پیسے کھا گئی، وزیراعظم نے اپنی ہی حکومت کی اصلیت ظاہر کر دی ، ن لیگ کا دھماکہ خیز دعویٰ

datetime 9  مارچ‬‮  2020 |

بدوملہی (آن لائن) مسلم لیگ ن پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اپنی ہی حکومت کی اصلیت ظاہر کر دی کہ انکے وزرا اپنے دفاتر میں بیٹھ کر گپیاں لگاتے ہیں ٹڈی دل کو تلف کرنے کے پیسے حکومت کھا گئی جس سے غریب کسانوں کی فصلیں تباہ ہو گئیں

حکومت نواز شریف کے منصوبوںپر اپنی تختیاں لگا رہی ہے 18 ماہ میں ایک بھی منصوبہ نیا شروع نہیں کیا احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری کی تمام رپورٹس حکومت کے پاس ہیں حکومت نواز شریف کی بیماری پرناٹک کر رہی ہے آٹا اور چینی مافیا کو بچانے اور توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے سوال یہ ہے کہ کیا نواز شریف کس کی اجازت سے گئے ؟ کیا نواز شریف ن لیگ کے ونگ کی اجازت سے گئے ہیں نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے وزیر صحت یاسمین راشد نے قوم کو بتایا تھا کہ وہ شدید بیمار ہیں شوکت خانم کے ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ نواز شریف بیمار ہیں اب نواز شریف کو واپس بلانے سے پہلے عمران خان وزیر صحت اور شوکت خانم کے ڈاکٹروں سے استعفی لیں پھر قوم سے معافی مانگیں کہ میں ہی نواز شریف کی بیماری پر دھوکہ کھایا گیاتھاکیونکہ میں’’ بھولا انسان‘‘ تھا کہ اپنے ڈاکٹروں سے دھوکہ کھایا نواز شریف کو جب تک صحت یابی کا سرٹیفکیٹ نہیں ملتا تب تک اس قسم کا مطالبہ حکومت کی دنیا میں جگ ہسائی کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 ماہ میں حکومت صرف نواز شریف کے پروگراموں پر اپنی تختلیاں لگا رہی ہے پوری حکومت چربہ سازی کے ذریعے چل رہی ہے 18 ماہ کوئی نیا پروگرام نہیں چلا سکے احسن اقبال نے کہا کہ نیب کی اصلیت سامنے آ چکی ہے نیب پی ٹی آئی کی B ٹیم کا نام ہے 150 ارب کی کرپشن جو آٹے اور چینی کی رپورٹیں عمران خان کی ٹیبل پر ہیں اور عمران خان اپنے وزرا کو بچانے کے چکر میں ہیں7 ماہ سے کشمیر میں کرفیولگا ہوا ہے

کتنے نوجوانوں کو خون ہو چکا ہو گااور سینکڑوں نوجوان کو بھارت کی جیل میں ڈالا گیا ہواہوگا کسی کو نہیں پتہ۔ اور ہماری حکومت او آئی سی کا اجلاس نہیں بلا سکی اب وقت آگیا ہے کہ اسی سال 2020 کے بجٹ کے بعد ملک کے لئے کوئی حل تلاش کریں گے پی ٹی آئی کی صورت میں یہ ملک پر عذاب ہیں ہمارا کرونا وائرس پی ٹی آئی ہے یہ سیاسی کرونا وائرس حکومت ہے زراعت کو تباہ کر دیا ٹڈی دل کا حملہ بھی بروقت تلف نہ کرنے کی وجہ سے پھیلی ٹڈی دل میں کرپشن کرکے پیسے کھا گئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جن کسانوں کی فصلیں ٹڈی دل سے تباہ ہوئی ہیں ان کو معاوضہ دیا جائے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…