ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

بیوی نے اپنے ہی محنت کش شوہر کو قتل کر دیا، قتل کرنے کی حیرت انگیز وجہ سامنے آ گئی

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی) سکھر میں محنت کش کے قتل کا ڈراپ سین، بیوی قاتل نکلی، آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا، پولیس، دیور کی مدعیت میں خاتون اور اس کے آشنا کے خلاف مقدمہ درج، ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل روہڑی کے نواحی علاقے کندھرا میں تین روز قبل گھر میں قتل ہونے والے محنت کش یعقوب شیخ کے قتل کے معاملے کی گتھی آخرکار پولیس نے سلجھادی ہے اور اس کی بیوی مسمات کلثوم اور اس کے آشنا آفاق شیخ کو گرفتار کرکے مقتول کے بھائی غلام رسول

کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے اور مقتول ان کی شادی کی راہ میں حائل رکاوٹ تھا اس لیے انہوں نے اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے اس کے قتل کا منصوبہ بنایا مقتول کو اس کی بیوی نے قتل کیا اور پھر موبائل فون پر اس کی اطلاع اپنے آشنا کو دی پولیس نے ملزمان کے اعتراف جرم کے بعد آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…