جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

ملک کے نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے،کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس کے حکمران کرپٹ ہوں،وزیراعظم عمران خان نے شاندار اعلان کر دیا

datetime 9  مارچ‬‮  2020 |

مہمند(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید نہیں بڑھائی جائیں گی بلکہ انہیں کم کرنی کی کوشش کریں گے،ملک کے نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں گے،کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس کے حکمران کرپٹ ہوں،کبھی بھی اس جماعت کو ووٹ نہ دیں جس کے لیڈروں کے ملک سے باہر بڑے بڑے محلات ہوں،جب انسان چوری نہیں کرتا تو اس کو لندن بھاگنے کی ضرورت نہیں ہوتی،2019ء سب سے مشکل سال تھا ،

انشااللہ اب اچھا وقت آئے گا، مہنگائی پر ہم قابو پاچکے ہیں اور جن لوگوں نے ذخیرہ کرکے پیسہ بنایا ہے ان سب کو سزائیں دیں گے،دنیا میں جس قوم میں انسانیت اور عدل و انصاف ہوگا اللہ اس قوم کو اوپر اٹھا دے گا،3 اور 4 جی مہمند کے نوجوانوں کا حق ہے، آج کل موبائل کے ذریعے گھر بیٹھے تعلیم مل رہی ہے ، یہ مراد سعید ان علاقوں میں 3 اور 4 جی سروس لائیں گے،بھارت میں انتہا پسند آر ایس ایس کا نظریہ ، مسلمانوں ،عیسائیوں، سکھوں اور دلتوں کے خلاف ہے ، یہ ظلم کا نظام اللہ ختم کریگا، افغانستان کے ساتھ تجارت کے لئے سرحد کھولی جائے گی ۔ پیر کو یہاںاحساس کفالت پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے سب سے پہلے علاقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے 80 لاکھ کشمیری بھائی، بہن، بچے اور بزرگوں کو تقریباً 7 مہینوں سے بھارتی فوج نے گھروں میں بند کیا ہوا ہے، میں آج اپنے ان دلیر کشمیری مسلمانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں اللہ آپ کو صبر کی ہمت دے اور اس ظلم سے کشمیریوں کو آزاد کرے۔انہوں نے بھارت کے 20 کروڑ مسلمانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں دہلی میں پولیس کے ساتھ مل کر آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسلمانوں پر ظلم کیا اور پوری دنیا نے دیکھا کہ پولیس نے کس طرح غریب مسلمانوں پر ظلم کیا، جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ انتہا پسند آر ایس ایس کا نظریہ سب کے خلاف ہے، یہ عیسائیوں، سکھوں اور دلتوں کے خلاف ہے لیکن یہ ظلم کا نظام اللہ ختم کرے گا۔وزیر اعظم نے کہاکہ جب قبائلی علاقے پختونخوا میں ضم ہوئے اور الیکشن ہوا تو کوئی نہیں سمجھتا تھا کہ یہاں الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں موقع ملا ہے کہ آپ کے علاقے میں ترقی لائیں اور اوپر اٹھائیں اور یہ سیاسی تقریر نہیں بلکہ میرا دینی فرض ہے، پاکستان میں جہاں بھی ہمارے لوگ پیچھے رہ گئے ہیں چاہے بلوچستان، راجن پور و دیگر علاقے ہوں ہم نے سب سے پہلے انہیں اوپر اٹھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج چین سب سے تیزی سے اوپر جارہا ہے، 30 سال پہلے کوئی ایسا تصور نہیں کرتا تھا تاہم ان 30 برسوں میں انہوں نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا

اور ریاست کی آمدنی کو نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جس قوم میں انسانیت اور عدل و انصاف ہوگا اللہ اس قوم کو اوپر اٹھا دے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان جس پر اللہ کی نعمتوں کی بارش ہوئی وی ہے، ملک میں 12 موسم ہیں، اس کے علاوہ سونے سمیت مختلف معدنیات ہیں۔مہمند کے علاقے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں بہترین قسم کا زیتون موجود ہے اور اس کے لیے ہم یہاں پہلے مرحلے میں زیتون کے باغات لگانے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے احساس کے پروگرام کو پورے قبائلی علاقوں میں لارہے ہیں اور کفالت کے پروگرام کے ذریعے سب سے غریب طبقے کو 2 ہزار روپے مہینہ دینے سے اس کا آغاز کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے تقریباً 2500 نوجوانوں نے اسکالر شپ کے لیے اپلائی کیا ہے اور ہم انہیں پہلے یہ اسکالرشپ دیں گے،اس کے علاوہ یہاں کے عوام کو مہمند ڈیم سے پینے کے لیے پانی بھی فراہم کریں گے۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…