لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر عظم عمران خان اس مہینے اہم اعلان کریں گے۔ گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم اس ماہ کے دوران آٹا، چینی مافیا کو بے نقاب کرینگے اور اس کے ساتھ معیشت پر اچھی خبر دیں گے۔