پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران مافیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی آٹا، چینی چوری کا حساب دے وزیر اعظم کے سامنے بڑے مطالبات رکھ دئیے گئے

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران مافیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی آٹا، چینی چوری کا حساب دے،فردوس باجی عمران نیازی نے لاہور کو کچرا کونڈی بنادیاہے، کراچی کو کیا خاک ٹھیک کریگا،کرائے کے ادھارے ترجمانوں میں ہمت نہیں کہ کرپٹ، نالائق، نااہل وزیراعظم کوآئینہ دکھا سکیں،عمران نیازی اے ٹی ایمز کی ناراضگی سے نہ ڈریں،

رپورٹ سامنے لائیں۔ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عمران مافیا پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی آٹا، چینی چوری کا حساب دے،فردوس باجی عمران نیازی نے لاہور کو کچرا کونڈی بنادیا، کراچی کو کیا خاک ٹھیک کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرائے کے ادھارے ترجمانوں میں ہمت نہیں کہ کرپٹ، نالائق، نااہل وزیراعظم کوآئینہ دکھا سکیں،فردوس باجی چینی چور حکومتی شخصیات کا نام کب بتائیں گی؟۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اے ٹی ایمز کی ناراضگی سے نہ ڈریں، رپورٹ سامنے لائیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن سے بستر مرگ پر اہلیہ کو چھوڑ کر اڈیالہ جیل چلے گئے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں وزیراعظم ہائوس سے الیکشن کمیشن نہیں جاتا،عمران خان کو پیسہ دے کر کوئی بھی پی ٹی آئی کے شیئر خرید سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فردوس باجی غریبوں کی بسوں کی واپسی کا وعدہ کب پورا ہوگا؟،بی آر ٹی کی کرپشن کے حصہ داروں کے نام آپ کب بتائیں گی؟۔انہوں نے کہا کہ فردوس باجی عمران نیازی کے 23 خفیہ بینک اکاونٹس کو کب قوم کے سامنے پیش کریں گی؟،پرائیویٹ ٹریڈنگ انٹرنیشنل (پی ٹی آئی) آٹا، چینی، دوائی چوری کا حساب کب دے گی؟۔انہوں نے کہا کہ کرائے کے ادھارے ترجمان پرائیویٹ ٹریڈنگ انٹرنیشنل کی چھتری سے اڑنے والے ہیں ۔پی ٹی آئی کی ترجمانی کرنیوالوں کی نوکری جلد ختم ہونے والی ہے، نئی نوکری کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…