لا لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فردوس باجی عمران خان مقبول نہیں، مخبوط الحواس رہنما ہیں،کرائے کے ادھارے ترجمانوں کے مقدر میں حقیقی سیاسی جماعتیں نہیں، عوامی دھکے لکھے ہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹ پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوامی جمہوری جماعتوں میں جگہ نہ ملنے پر ہی ادھارے ترجمان پی ٹی آئی جیسی پرائیویٹ کمپنی میں شامل ہوجاتے ہیں۔
پی ٹی آئی پرائیویٹ ٹریڈنگ انٹرنیشنل ہے جسے آٹا، چینی، گندم، دوائی چور عمران مافیا چلارہا ہے ۔پرائیویٹ ٹریڈنگ انٹرنیشنل (پی ٹی آئی) اوراس کی کمائی میں عمران خان، علیمہ باجی، جہانگیرترین، خسرو بختیار اور دیگر کے شیئرز ہیں ۔فردوس باجی غریبوں کی بسیں تو واپس کردیں پلیز،عوام رینٹ اے لیڈر اور رینٹ اے ترجمان ٹولے سے بیزار ہیں ۔عمران جیب کترا مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کی جیبیں کاٹ رہا ہے۔پرائیویٹ کمپنی وہ ہوتی ہے جو پی ٹی آئی کی طرح کرائے کے ترجمانوں کو ہائر کر لیتی ہے۔