پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

’’ اگر تمہارے ساتھ کسی نے زیادتی کی تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے ؟‘‘ عورت مارچ میں شریک ہونیوالی خواتین ’ایڈز زدہ‘ قرار خواتین کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کر دی گئی

datetime 6  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میرا جسم ، میری مرضی مہم کو لے کر سوشل میڈیا پر ایک نئی لفظی جنگ چھڑ چکی ہے جو تحویل ہو تی جارہی ہے ۔پاکستان کے ہر ٹی وی چینلز پر میرا جسم ، میری مرضی ایک موضوع کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ سینئر صحافیوںکے مطابق اس مہم کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں کام کر رہی ہیںجو اس میں تیزی لانے اور کیلئے فنڈنگ بھی کر رہی ہیں ۔ اس موضوع پر بحث کرتے ہوئے

نجی ٹی وی پروگرام پر لائیو شو میں علی سلیم (بیگم نوازش علی )اور مفتی عابد مبارک کے درمیان شدید تلخ کلامی ہو گئی ۔ علی سلیم کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں لڑکا لڑکی کو ایک ساتھ گھومنے کو بہت معیوب سمجھا جاتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ انسان کو بنایا ہی ایسا ہے کہ وہ مخالف جنس میں کشش رکھتا ہے ۔ جس پر مفتی عابد مبارک طیش میں آگئے اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایسے گناہوں کو کرنے کیلئے پیدا نہیں کیا بلکہ اس نے انسانوں کیلئے حدیں بھی مقرر کی ہیں ۔ معروف عالم دین نے عورت مارچ میں شرکت کرنے والی خواتین کو ایڈز زدہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلاق یافتہ اور ایڈز زدہ عورتوں کو ایڈز پھیلانے کے لیے گھروں سے باہر بالکل نہیں نکلنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کا عبادت کیلئے پیدا کیا ، اچھے برے کا فرق بھی سمجھا دیا ۔ اگر تمہارے ساتھ کسی نے زیادتی کی تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے ؟جو مولوی زیادتی کرے اسے پھانسی لگا دینی چاہیے ۔جس پر علی سلیم نے کہا کہ ہمارے خیال میں سرائے موت کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…