اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ ہم اپنی سرزمین کسی کے بھی خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، جنگوں کے انداز کے ساتھ ساتھ سفارت کاری میں بھی تبدیلیاں آ رہی ہیں، کوئی ملکی بھی اب الگ تھلگ ہو کے نہیں رہ سکتا، پاکستان کا امن و استحکام کا ویژن خود بولتا ہے، فروری 2019 میں بھارت جارحیت کے مقابلے میں سفارکارانہ دفاع کے نتائج سب نے دیکھے۔
جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گلوبل اسٹریٹیجک تھریٹس اینڈ ریسپانسز کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جنگوں کے انداز کے ساتھ ساتھ سفارت کاری میں بھی تبدیلیاں آ رہی ہیں، سفارت کاری نہ صرف پہلا خط دفاع بلکہ پہلا خط حملہ بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوئی ملکی بھی اب الگ تھلگ ہو کے نہیں رہ سکتا، فروری 2019 میں بھارت جارحیت کے مقابلے میں سفارکارانہ دفاع کے نتائج سب نے دیکھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس دور میں رہتے ہیں کہ جب خطرے اور چیلنجز نمودار ہوتے رہتے ہیں، سائنس بھی ان خطرات و چینلز کا حل فراہم کرتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کثیر الجہت سے دوجہت اور یک جہت کی جانب بہت سے راستے دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا امن و استحکام کا ویژن خود بولتا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آر ایس ایس سے متاثرہ بی جے پی نے کشمیر میں مزید ظالمانہ اقدامات کیے،دوہری شہریت سمیت دیگر ظالمانہ قوانین کا نشانہ بھارت میں بسنے والے مسلمان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر اصلی بھارتی ایجنڈابے نقاب کیا، بھارت اب عدم برداشت کا شکار بھارت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں اقلیتو ں بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،پاکستان کے تعلقات دیگر ممالک سے بہت سے بہتر ہیں،پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں, اسلامو فوبیا کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم اپنی سرزمین کسی کے بھی خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،ہمارا عمل ہمارے الفاظ کی نسبت زیادہ بلند اور بہتر ہے۔
انہوں نے کہاکہ دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان سنگ میل امن معاہدہ دیکھا،پاکستان نے اس معاہدے کے حصول کے لیے سہولت کاری فراہم کی،اب یہ افغانوں پر ہے کہ وہ اس تاریخی موقع سے فایدہ اٹھا کر مستقل امن کا حاصل کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان 40 برس تک لاکھوں افغان مہاجرین کا میزبان رہا،پاکستان نے کامیابی سے دہشت گردی اور انتہا پسندی پر قابو پایا،پاکستان بھارت تعلقات میں پاکستان نے کرتار پور راہدای قائم کی،کرتارپور پاکستان کے پاک بھارت تعلقات کے ویڑن میں پاکستانی توقعات کا عکاس ہے،ہم امن و استحکام میں شراکت دار ہیں۔