منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

پاکستان بہترین متوسط آمدنی والے ممالک میں شامل ہو جائے گا، عالمی بینک نے خوشخبری سنا دی

datetime 22  فروری‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) پاکستان میں تعینات عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگھ پاچا میتھو نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری بالخصوص نجی شعبہ میں کی جانے والی سرمایہ کاری کی شرح میں دوگنا اضافہ اور پائیدار ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے پاکستان 2025-30 کے دوران 7 فیصد شرح نمو حاصل کر سکتا ہے۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان الانگھ پاچا میتھو نے کہا ہے کہ 2025-30 کے دوران معاشی شرح نمو میں 7فیصد کے پائیدار اضافہ کیلئے پاکستان کو سرمایہ کاری کی شرح میں دوگنا اضافہ کرنا ہوگا اور

بالخصوص نجی شعبہ کی سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ ملک میں جاری اقتصادی استحکام اور ادارہ و ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری ہے جس سے معیشت کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ20 سال کے دوران نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کی شرح10فیصد رہی جس کو20 فیصد تک بڑھانا ہوگا۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ 2047 تک پاکستان بہترین متوسط آمدنی والے ممالک میں شامل ہوجائے گا اور اس کی معیشت کا حجم 2کھرب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…