جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

حکومت کا ٹھیکہ پورا ہو چکا، 6 ماہ میں چلی جائے گی، بلاول بھٹو نے تہلکہ خیز بات کر دی

datetime 22  فروری‬‮  2020 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا، یہ 6 ماہ میں چلی جائیگی۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ حکومت ٹھیکے پرلی گئی ہے، اس کے پاس کوئی اختیار نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ موجودہ پاور شیئرنگ فارمولا کے ساتھ اقتدار میں نہیں آئیں گے، جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہی کرتی ہے جو ٹھیکہ ہو۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ کوئی تو وجہ ہے کہ لوگ سندھ میں ہمیں ووٹ دیتے ہیں،تینوں صوبوں کے وزرائے اعلی سے زیادہ منصوبے ہمارے وزیر اعلی نے شروع اور مکمل کیے،ہمارے کیسز سندھ کے ہیں لیکن ٹرائل رالوپنڈی میں ہوتاہے،پیپلز پارٹی کو صحافی عزیز میمن کا قاتل قرار دینا قابل افسوس ہے۔ بلاول ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی تو گزشتہ بجٹ سے یہ چاہ رہی ہے کہ حکومت سے جان چھوٹ جائے۔سندھ حکومت کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،کتے پورے ملک میں کاٹ رہے ہیں شور صرف سندھ کا ہو رہا ہے،کتے کاٹنے کی ویکسین پورے ملک میں کم ہے صرف سندھ میں ہی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے گورننس کے مسائل ہو سکتے ہیں،لوگ سندھ میں ہمیں ووٹ دیتے ہیں اس کی کوئی تو وجہ ہے،ہر ڈسڑکٹ میں این آئی سی وی ڈی جیسا ہسپتال ہوگا،ہم اس طرح میڈیا میں اس کو نہیں بتا سکے جیسے 2013ء میں میٹرو بس کی مہم چلی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے احساس پروگرام کو بہت بڑھا کے پیش کیا،ہم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو اس طرح چلایا کہ لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے،یورپی یونین نے اس پروگرام کو شفافیت کی بنا ء پر فنڈز دئیے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سب سے زیادہ ووٹ تھرپارکر سے ملے اس لئے کہ ہم نے وہاں کام کیا ہے۔تینوں صوبوں کے وزرائے اعلی سے زیادہ منصوبے ہمارے وزیر اعلی نے شروع اور مکمل کیے،

بھٹو شہید، بی بی شہید اور آصف زرداری کا کام ان کی حکومت کے مکمل ہونے کے بعد لوگوں کو پتہ چلا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت کی حامی اور داعی ہے،پیپلز پارٹی کو صحافی عزیز میمن کا قاتل قرار دینا قابل افسوس ہے، ہم متاثرہ خاندان کو پیشکش کر چکے ہیں اس کی جس طرح تحقیقات چاہیں حکومت کرانے کیلئے تیار ہے، ہماری مسلسل کردارکشی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کیسز سندھ کے ہیں لیکن ٹرائل راولپنڈی میں ہوتا ہے۔علاو ہ ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے جنوبی پنجاب کے صدر احمد محمود کی قیادت میں پارٹی وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر جنوبی پنجاب کے سیاسی اور تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی۔بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی منڈی بہاؤالدین کے صدر آصف بھاگٹ نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی اور دیگر بھی موجود تھے۔ آصف بھاگٹ نے بلاول بھٹو زرداری کو منڈی بہاؤالدین کے دورے کی دعوت۔ بلاول بھٹونے کہا کہ اب نکلا ہوں پنجاب کے شہر شہر جاؤں گا،عوام کو مہنگائی اور حکمرانوں کے معاشی استحصال کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…