اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل11 فروری کو طلب کر لیا،اجلاس میں چودہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے راستے نیٹوسپلائی کے ایم او یو میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہے،پاک امریکا کارگو ٹرانزٹ کے ایم او یو میں توسیع بھی ایجنڈے میں شامل ہے،
ایم او یو کے تحت امریکی کارگو افغانستان جا اور آسکیں گے۔ذرائع کے مطابق وزارت دفاع سمری منظوری کیلئے کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی،وفاقی کابینہ چھٹی مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کی منظوری دیگی۔ ذرائع کیم طابق پاکستان میں افغانستان مہاجرین کے معاملے پر عالمی کانفرنس کے انعقاد پر بریفنگ دی جائے گی، افغان مہاجرین پر 17 اور 18 فروری کو اسلام آباد میں عالمی کانفرنس ہوگی۔ذرائع نے بتایاکہ بھارت سے مورتیوں کی درآمد سے متعلق سمری ایجنڈے میں شامل ہے،کابینہ میں ایکسپورٹ اور امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترمیم کی سمری پیش کی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ وفاقی کابینہ کو سرمایہ کاری بھی بریفنگ دی جائے گی،ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے،وفاقی کابینہ ای سی سی کے 20 جنوری اور 4 فروری کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ذرائع کے مطابق 4 فروری کو کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی، کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2020 کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق رواں سال حج اخراجات کیا ہوں گے، کابینہ فیصلہ کرے گی،کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔