جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

”منظور کاکا“ کون ہے اور اس کا زرداری سے کیا تعلق ہے؟،ذوالفقار مرزا نے نیا پنڈورہ بکس کھول دیا

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے منظور کاکا کو آغا سراج درانی نے کے بی سی اے میں ملازمت دلائی پھر وہ کرپشن کا بادشاہ بن گیا اوراربوں روپے کمائے جس میں سے آصف زرداری کو بھی حصہ جاتا تھا۔اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرذوالفقارمرزا نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ علاج کی غرض سے امریکا جارہا ہوںفرار نہیں ہورہا، واپس آکر اسی طرح کرپٹ لوگوں کے خلاف بھرپور جدوجہد کروں گا اور اگر کسی میں دم ہے تو مجھے امریکا جانے سے روک لے۔ انہوں آصف زرداری نے7 سال تک مفاہمت کے نام پر نہ صرف عوام کو دھوکا دیا بلکہ لوٹ مار کا بازار گرم رکھا، آصف زرداری نے گزشتہ روز اس لیے بیان دیا ہے کہ وہ جیل جانا چاہتے ہیں تاکہ مظلوم بن جائیں جب کہ اب حساب دینے کا وقت آیا تو شور مچایا جارہا ہے۔ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ جب میں وزیر تھا تو سب سے زیادہ تقرریوں اور تبادلوں کے احکام وزیراعلیٰ ہاو¿س سے آتے تھے جو اب بلاول ہاو¿س سے آتے ہیں۔ ایس بی سی اے پر رینجرز کے چھاپے سے متعلق انہوں نے کہا کہ منظور کاکا کو آغا سراج درانی نے کے بی سی اے میں ملازمت دلائی پھر وہ کرپشن کا بادشاہ بن گیا اوراربوں روپے کمائے جس میں آصف زرداری کو بھی حصہ جاتا تھا جب کہ اب مال کی بندربانٹ پر ہونے والے احتساب کو روکنے کے لیے شور مچایا جارہا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…