جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

زرداری کی ہلکی پھلکی مو سیقی کو دھما ل نہ بنا یا جا ئے،سراج الحق

datetime 18  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ آصف زرداری کی تقریر ہلکی پھلکی موسیقی ہے اسے دھمال میں تبدیل نہیں ہوناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے جمہوری سسٹم کو ایک دفعہ پھر کچھ خطرات لاحق ہونے کی بو محسوس ہورہی ہے۔ سیاست اور جرائم کو الگ رہنا چاہیے اگر کوئی سیاستدان اور اسٹیبلشمنٹ کے کچھ عناصر خود کو قانون اور احتساب سے ماورا سمجھتے ہیں تو ایسے لوگوں کو اپنی سوچ کو بدلناچاہیے۔ ان خیالات کااظہار انہو ں نے پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کوئی فرد جمہوریت کے لیے لازم و ملزوم نہیں ہے۔ خود کو احتساب سے بالاتر سمجھنے کا رویہ تبدیل ہوناچاہیے اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی فرد کااحتساب ہوتاہے یا وہ قانون کی گرفت میں آتاہے تو اس سے جمہوریت کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ اخلاقی بحران کا ہے جب تک ہم اپنے اخلاق کو درست نہیں کر لیتے ، ہمارے اعمال میں بہتری نہیں آ سکتی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…