ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے اے ٹی ایم امیر تر لیکن پاکستانی غریب ترہوچکے ہیں، ن لیگ کی شدید تنقید

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کی پالیسیوں سے عوام تنگ اور بیزار ہیں، ان کے اے ٹی ایم امیر تر لیکن پاکستانی غریب ترہوچکے ہیں،قائداعظم سے محمد نوازشریف تک ہمارے رہنماؤں کا درس ہے کہ سیاسی مخالفین کا بھی احترام کریں اور تضحیک یا توہین کا رویہ نہ اپنائیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے کلچر، تہذیب و اقدار

میں سیاسی مخالفین کی تضحیک یا توہین کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم اور ان کے حواریوں کا رویہ مخالفین کی تضحیک اورتوہین والا ہے جسے وہ نہ صرف فخر سے بیان کرتے ہیں بلکہ اپنے لئے باعث عزت بھی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی کہ اس کے باوجود ہمیں ان کی سطح پرنہیں گرنا چاہیے، عمران صاحب کی نالائقی و نااہلی کی پالیسیوں پر احتجاج و تنقید کرتے ہوئے احترام کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…