جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

چار بچیوں کے باپ کی ویرانے سے کپڑے میں بندھی تشدد زدہ نعش برآمد، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں (آن لائن)نواحی علاقہ میں ویرانے سے کپڑے میں بندھی تشدد زدہ نعش برآمد،مقتول چار بچیوں کا باپ،بھٹہ مزدور تھا جو کہ دو یوم قبل اغواء ہو گیا ہے،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیل کے مطابق جہانیاں کے مضافاتی علاقہ چک110دس آر کے قریب ویرانے سے کپڑے میں بندھی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی،اطلاع پر ڈی ایس پی چوہدری غلام مصطفےٰ،ایس ایچ او صابر قریشی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔برآمد ہونے والی نعش کی شناخت محمد حنیف بعمر45برس ساکن تین مرلہ سکیم

جہانیاں کے نام سے ہوئی۔پولیس ترجمان کے مطابق فرانزک لیب ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ قتل کی وجوہات کا علم نہ ہو سکا ہے تاہم معلوم ہوا ہے کہ مقتول محمد حنیف بھٹی مزدور تھا جس کی دوشادیاں ہوئی تھیں جبکہ اس کی4بیٹیاں ہیں۔محمد حنیف دو یوم قبل گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کے اغواء کا مقدمہ37/2020تھانہ جہانیاں میں درج ہے۔پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…