پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

قبر میں بھی سکون نہیں ملے گا، قبر کھودنے کی پرچی کی قیمت میں اضافہ،قبر کھودنے کی پرچی کی قیمت 3000ہزار سے بڑھا کر 12000ہزار روپے کر دی گئی

datetime 20  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب نے اب تو مرنا بھی مشکل کر دیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ قبر کھودنے کی پرچی جو کہ 3000 روپے کی بنتی تھی، مہنگی ہو کر 12000 روپے کی ہو گئی ہے۔قبل ازیں قبروں کی فیس میں 100 فیصد اضافہ، قبرستان میںگورکن مافیا قابضایک قبرکی الاٹمنٹ کے عوض قیمت دس ،

20 یا پچاس ہزار نہیں بلکہ کتنیوصول کی جا رہی ہے، رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے ،کراچی میں قبروں کی فیس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔بلدیہ کراچی کے تمام قبرستان گورکن مافیا کے حوالے کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ کراچی کے زیر انتظام 100 سے زائد قبرستانوں کو گورکن مافیا کے پاس رہن رکھوا دیا گیا ہے، ایک درجن سے زائد قبرستانوں میں تدفین پر پابندی کے باوجود یہاں قبروں کی نیلامی کا عمل جاری ہے، بلدیہ کراچی نے قبر کی الاٹمنٹ کی فیس 4500 روپے بمع میٹریل کی تھی اب اس میں 100 فیصد اضافہ کر کے فیس 9000 روپے کر دی گئی ہے مگر حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اس فیس کے عوض شہریوں کو صرف گورکن کی پرچی ملتی ہے۔ قبر کی الاٹمنٹ کے لیے شہریوں کو قبرستانوں میں قابض گورکن مافیا کی بولی کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ شہر میں سب سے مہنگا قبرستان سوسائٹی قبرستان ہے جہاں قبر 40 ہزار سے 70 ہزار میں بک کی جاتی ہے حالانکہ یہاں تدفین پر 1999 سے پابندی عائد ہے۔ شہر کے ایک اہم قبرستان میں جوکہ پاپوش میں واقع ہے بلدیہ کراچی افسران کا کہنا ہے کہ یہاں گورکن مافیا داخل بھی نہیں ہونے دیتا یہاں مکمل طور پر گورکن مافیا کا راج ہے۔ یہاں قبر 25 ہزار سے 50 ہزار تک فروخت کی جاتی ہے۔ سخی حسن قبرستان میں بھی 30 ہزار سے 60 ہزار تک قبر نیلام کی جاتی ہے۔ میوہ شاہ اور مواچھ گوٹھ قبرستانوں میں 20 سے 40 ہزار تک قبر فروخت ہو رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…