منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان،نام پڑھ کر آپ کو بھی حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا

datetime 16  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ، محمد عامر اور فخر زمان کو قومی ٹیم سے ڈراپ کر کے شعیب ملک اور محمد حفیظ کو دوبارہ قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ٹیم کا اعلان کیا جبکہ جب کوارڈی نیٹر سلیکشن کمیٹی ندیم خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کو دوبارہ فتح کی ڈگر پر گامزن کرنے کے لیے ہم نے بہت سوچ سمجھ کر اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احسن علی، عماد بٹ، حارث رئوف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، شعیب ملک، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان قادر شامل ہیں۔مصباح الحق نے کہا کہ محمد حفیظ تجربہ کار ہیں اور انہوں نے پرفارم کیا ہوا ہے، گوکے محمد حفیظ تھوڑی کرکٹ کھیلا ہے مگر وہ پاکستان کے لیے پرفارم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ نوجوان کھلاڑی کھیلیں جس کیلئے اچھا اسکواڈ ترتیب دینے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ کامران اکمل کی کارکردگی پر بھی نظر رکھی جارہی ہے تاہم فی الحال محمد رضوان کو موقع دیا گیا ہے۔ بہترین کمبی نیشن حاصل کرلینے تک تجربے کرتے رہیں گے اور اس کیلئے ہمارے پاس بہت وقت ہے.

ورلڈ کپ تک دیکھیں گے کون سا بہترین کمبی نیشن بنتا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ حارث رئوف کی بگ بیش میں کارکردگی سب کے سامنے ہے اور شاداب کی کارکردگی بہترہورہی ہے۔ عثمان قادر کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کو خوف کے باعث ٹیم میں نہیں لائے بلکہ میچ جیتنے کے لئے لائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے جن نتائج کی توقع کر رہے تھے وہ نہیں حاصل کرسکے، ٹیم کی تشکیل مکمل مشاورت سے کی گئی۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ دو دن کی محنت سے ٹیم تشکیل دی، ہر کھلاڑی کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں، سرفراز احمد کی فٹنس بہتر ہے، پی ایس ایل سامنے ہے پرفارم کریں گے تو کسی بھی وقت واپس آسکتے ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پی ایس ایل کے بعد قومی ٹیم کی نئی شیپ نظر آئے گی جو پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں رہے گا۔ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ جب ٹیم کی سلیکشن ہوتی ہے تو کامران اکمل اور سلمان بٹ سمیت ہر کھلاڑی پر بات ہوتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ محمد عامر اور وہاب ریاض جیسے سینئرز ٹیم میں ہوں تو نوجوانوں کو موقع دینا دشوار ہو جاتا ہے، مختلف کھلاڑیوں کو موقع دے رہے تھے اس لیے سینئر کھلاڑی ٹیم میں نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آسٹریلیا میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، بنگلہ دیش کے خلاف بھی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل کمبی نیشن بنایا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…