پاکستان کے سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارت اور ترکی سے ہنگامی رابطے، اہم فیصلہ کر لیا

5  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات اور ترکی کے ہم مناصب سے گفتگو کی،خطے میں وقوع پزیر صورتحال پر وسیع تر تبادلہ خیال اورپیش آمدہ حالیہ واقعات پر پاکستان کی طرف سے گہری تشویش کا اظہارکیا۔

اتوار کووزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ٹیلی فون پر سعودی عرب، ایران، متحدہ عرب امارات (یواے ای) اور ترکی کے ہم مناصب سے گفتگو کی۔ خطے میں وقوع پزیر صورتحال پر وسیع تر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پیش آمدہ حالیہ واقعات پر پاکستان کی گہری تشویش کو بیان کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تنازعہ سے بچنے، تحمل کے زیادہ سے زیادہ مظاہرے اور کشیدگی میں کمی کے ناگزیر ہونے پر زوردیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقین سے اقوام متحدہ کے منشوراور عالمی قانون کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے اختلافات پرامن ذرائع سے حل کرنے کے لئے کہا۔ وزیرخارجہ نے اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال ہونے دے گا نہ ہی خطے کے کسی تنازعہ کا حصہ ہی بنے گا۔ پاکستان کے نکتہ نظر کو بیان کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ افغان امن عمل میں حاصل ہونے والی پیش رفت کو محفوظ بناتے ہوئے اسے مزید آگے بڑھایاجائے گا۔ وزیر خارجہ نے اعادہ کیا کہ خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور مزید کشیدگی سے بچنے کے لئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…