اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

2 جنوری کو اے سی ، نان اے سی ، چھوٹی بڑی تمام بسیں ،ٹرالر،ٹرک ، منی مزدا بند ٹرانسپورٹرز نے مطالبات منظور ہونے تک ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ٹرانسپورٹرز نے پنجاب کی بجائے ملک بھر میں اپنے مطالبات کے حق میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل ٹرانسپورٹرز نے دو جنوری کو پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔اس ضمن میں چئیرمین پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس عصمت اللہ نیازی نے کہا ہے کہ اب پنجاب ، خیبر پختونخواہ ، بلوچستان اورسندھ میں بھی پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ 2 جنوری کو اے سی ، نان اے سی

، چھوٹی بڑی تمام بسیں بند ہوں گی، اس کے علاوہ ٹرک ، منی مزدا ، چھوٹے بڑے تمام ٹرالر بھی ہڑتال پر ہوں گے۔عصمت اللہ نیازی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹروے ، ہائی وے ، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ ، جرمانوں میں اضافہ سمیت دیگر اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت کیلئے بڑھا دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…