اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیری عوام کی خواہشات جاننے کیلئے ریفرنڈم کا ذکر

datetime 12  دسمبر‬‮  2019

نئی دلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ کے جج سوریہ کانت نے مقبوضہ کشمیرمیں منتخب اسمبلی کی عدم موجودگی میں بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیری عوام کی خواہشات جاننے کیلئے ریفرنڈم کا ذکرکیا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سوریہ کانت نے ان خیالات کا اظہار بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اسے دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کرنے کے اقدام کی قانونی حیثیت کے بارے میں دائر عرضداشتوں کی سماعت کے دوران کیا ۔سوریہ کانت این وی رمنا کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی بنچ کا حصہ ہیں جو عرضداشتوںکی سماعت کر رہا ہے ۔ انہوںنے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ اگر اس فیصلے کا حق عوام کے پاس ہے تو کیا یہ ریفرنڈم ، اتفاق رائے یا مشاورت کا معاملہ ہوگا۔سوریہ کانت نے سینئر وکیل راجو راما چندرن کے ان دلائل پر کہ بھارتی حکومت نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو کشمیری عوام کی خواہشات پر غور کئے بغیر یکطرفہ طورپر تبدیل نہیں کیا،ان سے سوال کیاکہ مجاز اتھارٹی کون ہے؟ یہ کیسے ہوگا؟ ایک ریفرنڈم کے ذریعے؟ منتخب نمائندوں کے ذریعے؟ کیسے ؟سابق بیوروکریٹ شاہ فیصل اورسماجی کارکن شہلا رشید کی طرف سے پیش ہونیوالے راما چندرن نے عدالت کو بتایا کہ جموںوکشمیر میں کوئی منتخب نمائندے موجود نہیں اور جب مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت تبدیل کی گئی تو وہاں گورنر راج نافذ تھا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوںکو اس عمل میں شامل نہیں کیا گیا اور آئین کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…