جمعہ‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2026 

نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کون ہونگے؟ 4 نام سامنے آگئے،وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(سی پی پی) وزارت دفاع نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کے لئے 4 نام تجویز کردیئے اور سمری وزیراعظم آفس بھجوادی ہے، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا مضبوط امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کے معاملے پر وزارت دفاع کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، ذرائع وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سمری میں 4 نام تجویز کئے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار، لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا مضبوط امیدوار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنی ایڈوائس کیساتھ سمری صدر کو بھجوائیں گے، نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی28 نومبر کو عہدہ سنبھالیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار اس وقت ایس پی ڈی کے سربراہ مقرر ہیں جو این سی اے سیکریٹریٹ کے طور پر کام کرتا ہے، اس سے قبل وہ ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا گزشتہ سال اگست میں چیف آف جنرل اسٹاف بنے تھے جو آرمی چیف کے بعد دوسرا اہم ترین عہدہ ہے، انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔یاد رہے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات 27 نومبر کو ریٹائر ہوں گے۔ انھوں نے نومبر 2016 میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمانڈ سنبھال لی تھی، وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پاک فوج کے 14ویں افسراور 17ویں چیف تھے۔جنرل زبیر محمود حیات نیپاک فوج میں 24اکتوبر 1980میں کمیشن حاصل کیا،وہ چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پرتعینات تھے، جنوبی وزیرستان، مالاکنڈ اوراپردیر کے علاقوں میں جب آپریشنز کی منصوبہ بندی کی گئی تو جنرل زبیر حیات اس کا حصہ تھے۔لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت سے وہ اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل رہے، وہ ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں بہت معلومات رکھتے ہیں، حتف میزائل کے تجربات اورا سٹرائیک ڈرون کی لانچنگ بھی جنرل زبیر حیات کے دور میں ہوئی۔



کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…