ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

میٹروبس کی مسلسل بندش سے تنگ آئے جڑواں شہروں کے باسی آخر کار پھٹ پڑے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس کی مسلسل بندش سے تنگ آئے شہری آخر کار پھٹ پڑے‘آزادی مارچ کے رہنمائوں کی جانب سے  حکومت کو میٹروبس کو چلانے کا کہنے کے باوجود حکومت کی جانب سے میٹروبس کو نہ چلانے شہریوں سے زیادتی ہے‘

آزادی جارچ کے رہنمائوں کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا کہ حکومت نے میٹرو بس کو کیوں بند رکھا ہوا ہے میٹرو بسوں کی سکیورٹی کیلئے یہاں پشاور موڑ میں آزادی مارچ کے رضا کار حفاظت بھی کریں گے اور ڈیوٹی بھی دیں گے لیکن ا س کے باوجود میٹرو بس نہیں چلائی جا رہی جس کی وجہ سے جڑواں شہریوں کے باسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے-میٹروبس پر روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں جو میٹروبس کی بندش کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں -جڑواں شہروں کے باسیوں نے حکومت نے اپیل کی ہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء انتہائی منظم انداز میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور ایسا کوئی امکان نہیں کہ میٹروبس سروس کے چلنے سے کو گڑ بڑ ہو ا س کے علاوہ وہ لوگ یہ واضح طور پر کہہ بھی چکے ہیں کہ میٹروبسیں چلائی جائیں لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹروبس کی بندش کو فی الفور ختم کرتے ہوئے میٹروبسیں چلائے تاکہ شہری اس اذیت سے سے نکل سکیں-

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…