منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کرتارپورراہداری کے افتتاح سے خیرسگالی کا پیغام نئی دہلی میں کیا چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں ؟اہم انکشاف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اوربربریت کا بازارگرم کررکھا ہے، ہم نے کرتارپورراہداری کے افتتاح سے خیرسگالی کا پیغام دیا ،نئی دہلی میں موجود کچھ قوتیں اس خیر سگالی کو پسند نہیں کرتیں ۔جمعہ کو ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے کرتارپورراہداری کے افتتاح سے خیرسگالی کا پیغام دیا ہے، من موہن سنگھ کوافتتاح کی تقریب میں شمولیت کی

دعوت دی، پانچ ہزارسکھ روزانہ کرتاپورآسکیں گے۔ پاسپورٹ کی بندش عارضی طور پر ختم کر دی گئی ہے،9 اور 11 نومبر کو فیس بھی چھوٹ دی گئی ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ کچھ لوگ بغیرسوچے سمجھے تنقید کرتے ہیں، بھارت میں کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ خیرسگالی کا بیج پروان چڑھے۔ آج مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کوجمعہ کی نمازکی اجازت نہیں دی جارہی، بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…