بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پولیس نے پیشی پر آنیوالی سیاسی شخصیات کو میڈیا سے گفتگو سے روکنے کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پولیس نے پیشی پر آنے والی سیاسی شخصیات کو میڈیا سے گفتگو سے روکنے کے لئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ،پولیس کی جانب سے منشیات برآمدگی کیس میں پیشی پر آنے والے رانا ثنا اللہ کو میڈیا سے گفتگو سے روکنے کے لیے میگا فون کا استعمال کیا۔

پیشی سے واپسی پر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کی کوشش کی تو وہاں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے میگا فون کے ذریعے شور کیا اور انہیں گفتگو نہ کرنے دی اور رانا ثنا اللہ کو بغیر گفتگو کے وہاں سے واپس جانا پڑا۔دریں اثناانسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیا ت برآمدگی کے الزام میں گرفتار (ن) لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کر دی ۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے اسپیشل سینٹرل جج خالد بشیر نے بطور ڈیوٹی جج رانا ثنا اللہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت کی ۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے موبائل کال ڈیٹا کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔وکیل صفائی اعظم نذیر تارڑ نے موقف اپنایا کہ پولیس میگا فون استعمال کر رہی ہے، پولیس والے 300 ہیں اور وکیل صرف 5 یا 6 ہیں۔جج خالد بشیر نے ریمارکس دئیے کہ بحث تو 2 یا 3 وکلا ء نے ہی کرنی ہے۔اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ ہمیں رانا ثنا اللہ سے ملاقات کیلئے 15 منٹ کا وقت دے دیں۔عدالت نے حکم دیا کہ ہم 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے رہے ہیں، ملزمان کو 16 نومبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔علاوہ ازیں منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدررانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگیا۔

مسلم لیگ(ن) کے تمام کارکنان آئندہ کے مراحل میںبھی شریک ہوں۔ کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور شیخ رشید کو استعفیٰ دینا چاہیے۔74 شہری ٹرین حادثے میں شہید ہو گئے ، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ۔جبکہ سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان حق سچ پرنکلے ہیں اس لئے ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ عدالت میں میڈیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو کہتی ہوں آج روک سکتے ہو تو روک لو تبدیلی آگئی ہے، عوام اب انہیں گھر بھیجنے کے لئے سڑکوں پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کی صحت سب کے سامنے ہے،جب اللہ کا انصاف ہوگا ہمارے مخالفین نظر نہیں آئیں گے۔رانا ثنااللہ کیس کے لیے صرف ایک جج نے بیماری کے باعث سماعت سے معذرت کی تھی۔شہر یار آفریدی ججوں کے سماعت کے انکار کے حوالے سے جھوٹ بول رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…