پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

دعوت ملے بغیر ہی بھارتی صحافی کرتار پور راہداری کے افتتاح کی کوریج کیلئے پاکستان کو ویزا درخواستیں جمع کرانے لگے،آنے کی اجازت دی جائیگی یا نہیں،فیصلہ کس پر چھوڑ دیا گیا؟‎‎

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019 |

لاہور(سی پی پی)کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب کی کوریج کے لئے بھارتی صحافیوں نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزا کے لئے درخواستیں جمع کروانا شروع کردی ہیں۔پاکستان کی طرف سے گزشتہ سال نومبر میں کرتار پور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت اور کوریج کے لئے 40 بھارتی صحافیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

افتتاحی تقریب میں بھارتی میڈیا کو مدعو کئے جانے کا ابھی کوئی فیصلہ تو نہیں ہوا ہے تاہم بھارتی صحافیوں نے پہلے ہی ویزا درخواستیں جمع کروانا شروع کردی ہیں۔نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بھارتی صحافیوں کی طرف سے بڑی تعداد میں ویزا درخواستیں جمع کروائی جارہی ہے تاہم پاکستان نے ابھی تک ویزا جاری کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اگر وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کو کوریج کی اجازت دی تو پھر بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔ اس سے قبل پاکستان نے کرتار پور راہداری سے متعلق پاکستان میں ہونے والے پاک بھارت مذاکرات کی دوسری بیٹھک کی کوریج کے لئے بھارتی میڈیا کو واہگہ بارڈر آنے کی اجازت دی تھی لیکن بھارت کی طرف سے کسی بھی تقریب میں پاکستانی صحافیوں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق کرتارپورراہداری کے راستے بھارت سے جو پہلا جتھہ 9 نومبر کو گوردوارہ دربار صاحب آئے گااس کی فہرست تیارکرلی گئی ہے۔ 9 نومبرکو بھارت سے مختلف گروپوں کی شکل میں 550 سے زائد افرادکی آمد متوقع ہے۔ بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کی طرف سے بھی ایک وفد 9 نومبرکے دن گوردوارہ دربارصاحب آئے گا جس میں بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموھن سنگھ اور مشرقی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ شامل ہوں گے۔ تاہم اس وفد میں کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھوکا نام شامل نہیں ہے جن کی درخواست پرپاکستان نے کرتارپور راہداری کھولنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…