پنجاب میں تحریک انصاف اور ق لیگ کی اتحادی حکومت کیسی چل رہی ہے؟چوہدری پرویز الٰہی نے بڑا اعلان کردیا

13  اکتوبر‬‮  2019

اوکاڑہ (آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز اِلٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلشن شپ قائم ہے ، ہم نے ماضی میں بھی عوام کی عملی خدمت کی ہے اور اب بھی میوچل کوآرڈینیشن سے عوام کو ہر سطح پر ریلیف پہنچا رہے ہیں ۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ق) اوکاڑہ کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا ۔چوہدری پرویز اِلٰہی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں ہر

شعبہ ہائے زندگی میں نئی اصلاحات متعارف کروائیں اور اب بھی اس اتحادی حکومت کیساتھ ہر سطح پر عوام کی خدمت کے لئے کام کررہے ہیں ۔ عوام کی فلاح وبہبود ، تعمیروترقی ، خوشحالی ،روزگاراور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعاون سے بھرپور کام کررہے ہیں ۔ہمارا منشور عوامی بھلائی ہے اور ہم نے ہر دور میں وہ اقدامات اٹھائے ہیں جن سے غریب ، محنت کش، مزدوروں اور عام آدمی کو فائدہ ہوا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…