جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف بھی مولانا فضل الرحمن کی دانائی کو سراہنے لگی، حیران کن بات کہہ دی گئی،صورتحال یکسر تبدیل

datetime 13  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادی مارچ سے خوفزدہ ہے اور نہ اسے کوئی خطرہ ہے البتہ تحریک چلانے کیلئے ایک دوسرے کا سہارا ڈھونڈے والی اپوزیشن جماعتیں اپنی ناکامی کی وجہ سے ضرور تذبذب کا شکارہے۔

خطوط کے ذریعے رابطوں اور اعلیٰ سطحی اجلاس میں مرکزی رہنمائوں کی عدم شمولیت سے واضح ہے کہ (ن) لیگ میں دڑاڑیں پڑ چکی ہیں ،ملک کو مافیاز سے چھٹکارا مل رہا ہے اور انشا اللہ انہیں دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی دانائی کو سراہتا ہوں کہ انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو اپنے پیچھے لگا لیا ہے لیکن دونوں جماعتوں کے کارکنان پیچھے جانے کیلئے تیار نہیں ۔ جے یو آئی (ف) اور ان کا ساتھ دینے والی جماعتیں ابھی تک قوم کو یہ جواز نہیں بتا سکی ہیں کہ وہ کن مقاصد کیلئے وفاقی دارالحکومت پر ہلہ بولنے کی منصوبہ بندی اور تیاری کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان انتہائی جرات سے مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کر رہے ہیں اور حکومت بہت جلد ملک کو بھنور سے نکال لے گی ۔ مافیاز سے بھی چھٹکارا مل رہا ہے اور انشا اللہ انہیں دوبارہ مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ملک کی قسمت کو کھوٹا کرنے کیلئے تدبیریں کرنے والے ناکام اور نا مراد رہیں گے اور ان کی منفی سر گرمیوں سے ان کی رہی سہی سیاست کابھی جنازہ نکل جائے گا۔

موجودہ حالات میں جب ملک کو اتحاداور یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن اپوزیشن جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کیلئے نفاق کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔سیاسی بیروزگاری کا دورانیہ طویل ہونے کی وجہ سے ان کی حالت قابل رحم ہے ۔ انہوں نے رہنمائوں کو یقین دہانی کرائی کہ حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل کے حوالے سے جلد متعلقہ محکموں کے ذمہ داران سے ملاقات کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…