منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

موبائل استعمال کرنے والوں کیلئے سڑک مخصوص

datetime 11  جون‬‮  2015 |

برسلز(نیوزڈیسک)سمارٹ فون کا استعمال ہمارے مزاج کا حصہ بن کر سب سے عام عادت بن چکا ہے جس کے باعث لوگ سفر اور سڑکوں پر چلتے پھرتے ٹیکسٹ کرتے نظر آتے ہیں اور اس میں اتنے مگن ہوجاتے ہیں کہ اس دوران دوسروں سے ٹکرانے اور فون گرنے کے واقعات بھی ہوتے ہیں لہٰذا ایسے ہی واقعات کو دیکھتے ہوئے چین اور بیلجئیم نے چہل قدمی کے دوران موبائل فون پر نظر جمانے والوں کیلئے سڑکیں مخصوص کردی ہیں جنہیں ٹیکسٹنگ لین کا نام دیا گیاہے۔دوران چہل قدمی موبائل کا استعمال کرنے والوں کے لیے لین کی ابتدا چین سے ہوئی جس کے بعد امریکی شہر واشنگٹن کے ایک پرہجوم مقام پر بھی ایسی ہی سڑک بنائی گئی ہے جہاں چلتے ہوئے لوگ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر چیٹنگ کرسکتے ہیں تاہم اب بیلجیئم کے شہر اینٹ ورپ میں کئی سڑکوں پر ٹیکسٹنگ لین بنائی گئی ہیں جو ٹرام لائنوں کی طرح بہت واضح ہے اور اس سلسلے کی پہلی لین شہر کے مرکز وائلڈ سی میں بنائی گئی جس کی کامیابی کے بعد مزید سڑکوں کے حصے وقف کیے جائیں گے جہاں لوگ بے خوف ہوکر ٹیکسٹنگ کرسکیں گے۔چہل قدمی کے دوران موبائل استعمال کرنے والوں کیلئے اسی طرز پر سڑک کا ایک مخصوص حصہ چین میں بھی بنایا گیا ہے جہاں شمال مغربی چین کے شہر چونگ چنگ میں غیرملکی افراد کے نام سے منسوب سڑک پر بھی ٹیکسٹنگ کے لیے ایک حصہ مخصوص کیا گیا ہے۔چونگ چنگ میں سڑک پر 2 لائنیں بنائی گئی ہیں جن میں ایک پر”سیل فون اپنی ذمے داری پر استعمال کریں“ جب کہ دوسری لائن پر اس کے استعمال کی سختی سے ممانعت کی ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…