جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم کے پاس عوام کے مسائل کا حل انڈے کٹے اور مرغیوں میں ہے، ملک کون چلا رہا ہے؟ ن لیگ نے حیران کن دعویٰ کر دیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت کو نالائق وزیراعظم نے بند کررکھا ہے،(ن) لیگ کی قیادت کو نالائق وزیراعظم نے بند کررکھا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ رانا ثنااللہ کو بھی نوازشریف کا وفادار ساتھی ہونے کی سزا دی گئی۔ یہ بات طے ہے کہ وزیراعظم کی تبدیلی تک ملک کے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپوزیشن کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ رانا ثنا اللہ پر انتہائی بھونڈا الزام لگایا گیا۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں نے جھوٹی

ایف آئی آر کا پول کھول دیا۔ترجمان مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔ملک حکومت نہیں آئی ایم ایف چلا رہا ہے۔ اب انہیں این آر او ملے گا نہ ہی کوئی ڈھیل ہو گی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نیب آج تک نون لیگی قائدین پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں کرسکی۔ ایک خاص ایجنڈے کے تحت سب پر کیس ذاتی کاروبار کے ہی بنائے گئے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے پاس عوام کے مسائل کا حل انڈے کٹے اور مرغیوں میں ہے جب وزیر اعظم سلیکٹڈ ہوں گے تو عوام کی ترجمانی نہیں کر سکتے،مولانا فضل الرحمان کے موقف کی تمام جماعتیں حمایت کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…