بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کرکٹ کیلئے خطرہ قرار دے دیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی) آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے موسمیاتی تبدیلیوں کو کرکٹ کیلیے خطرہ قرار دے دیا۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، آبی ذخائر کم ہورے ہیں، ورلڈ کپ کے دوران کئی میچز بارش کی نذر ہوگئے، اگرچہ حال ہی میں ایشزسیریزمیں سنسنی خیز مقابلے ٹیسٹ کرکٹ کی صحت کیلئے اچھے ثابت ہوئے مگر کرکٹ کیلئے سب سے بڑا چیلنج موسمیاتی تبدیلیاں ہیں، کھیل کے ایڈمنسٹریٹرز

کو فوری طور پر اس جانب توجہ دینا چاہیے۔درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافہ کھلاڑیوں کی صحت کیلیے بہت بڑا خطرہ ہے، اگر یہ اسی طرح بڑھتا رہا توپھرکھلاڑیوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانا ہوگا جبکہ ان پر جلد کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی منڈلاتا رہے گا، اس صورت میں ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ رہ جائے گا۔ چیپل نے کرکٹرز اور ایڈمنسٹریٹرز پر زور دیا کہ وہ مل کر ایسی حکمت عملی تیار کریں جس سے کھیل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…