منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

چین، سعودی عرب امداد بھی پاکستان کا معاشی بحران دور نہ کرسکی ، صورتحال کو کنٹرول کرنے میں پاکستان ابھی تک کامیاب کیوں  نہ ہو سکا ؟ اقوام متحدہ نے کھل کر وضاحت جاری کر دی

datetime 27  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن ) اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ رپورٹ برائے سال 2019′ میں کہا گیا ہے کہ چین، سعودی عرب سے ملنے والی امداد اور عالمی مالیاتی فنڈ سے لیے گئے قرض سے فوری طور پر درپیش مسائل کے حل میں مدد ملنے کے باجود پاکستان کا معاشی بحران دور نہیں ہوسکا۔ یو این سی ٹی اے ڈی کی سالانہ فلیگ شپ رپورٹ میں جنوبی ایشیا کے باب میں پاکستان کے حوالے سے

تفصیلی تبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان بحران کی زد میں ہے۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ ملک کی شرح نمو تھم جانے، ادائیگوں کے توازن کی خراب صورتحال، روپے کی قدر میں کمی اور غیر ملکی قرض بڑھنے کی وجہ سے معیشت بحران کا شکار ہوئی۔اس کے علاوہ کہا گیا کہ چینی معیشت کی شرح نمو 2017 کے بعد سے سست روی کا شکار ہے اور ٹریڈ ٹیکنالوجی کے تنازع کے پیشِ نظر 2019 میں اس میں شدت آنے کا امکان ہے۔مذکورہ رپورٹ میں بھارتی معیشت کی سست روی کا بھی اندازہ لگایا گیا جہاں حال ہی میں متعارف کراوئے گئے اشیا و خدمات ٹیکس کی وصولی مقررہ ہدف سے کم رہی۔رپورٹ میں تجزیہ کیا گیا کہ مجموعی طور پر ایشائی خطے کی شرح نمو مزید سست روی کا شکار ہوگی۔رپورٹ کے مطابق دراصل چین کی تجارتی شرح نمو کی کمی نے ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی دیگر معیشتوں پر بہت زیادہ اثرات مرتب کیے ہیں۔علاوہ ازیں فنانسنگ اے گلوبل گرین ڈیل نامی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر ماحولیاتی اور اقتصادی منظرنامے کو سال 2030 تک تبدیل کرنا ہے تو سرکاری بینکوں کو اپنا روایتی کردار ادا کرنا پڑے گا۔رپورٹ میں بینک سے مطالبہ کیا گیا کہ آج کے دور کی مالیاتی مارکیٹس کو مسترد کرتے ہوئے اپنا طریقہ کار تبدیل کریں جو مسلسل قیاس آرائیوں پر مرکوز ہے۔علاوہ ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ سرکاری بینک نجی بینکوں سے مختلف بنائے جاتے ہیں جن کی توجہ کا مرکز طویل المیعاد منصوبے ہوتے ہیں جبکہ ان کے مفادات خالصتا تجارتی منافع سے بالاتر اور ایسے شعبوں اور جگہوں پر ہوتے ہیں جو عموما نجی مالیاتی ادارے نظر انداز کردیتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…