بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بر طانیہ کے سب سے بڑے خاندان میں 18 ویں بچے کی آمد

datetime 9  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوزڈیسک) برطانیہ کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ ریڈ فورڈ ایک اور بچے کے باپ بن گئے ہیں۔ ننھی پری کی آمد کے ساتھ ہی سو اور نوئل ریڈفورڈ کے بچوں کی کل تعداد18ہوگئی ہے۔ نوزائیدہ بچے کا نام ہیلی ایلفیا رکھا گیا ہے۔ مسز ریڈفورڈ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کی اطلاع اپنی ویب سائٹ پر دی ہے اور کہا ہے کہ 7پونڈ15اونس کی ہیلی مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ یہ خاندان لنکاشائر میں بیکری کا مالک ہے اور خاندان کی کفالت اپنے زور بازو پر کرتا ہے۔ قبل ازیں حکومت اور دیگر این جی اوز کی جانب سے انہیں مالی تعاون کی پیشکش کی جاچکی ہے تاہم ریڈ فورڈ نے ایسی پیشکش شکریئے کے ساتھ مسترد کردی ہیں۔ فی الوقت ریڈفورڈز خاندان کا سب سے بڑا بچہ کرس26برس کا ہوچکا ہے جبکہ دونوں میاں بیوی خود43برس کے ہیں۔ ریڈفورڈز کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش اس وقت ہوئی تھی جب یہ دونوں صرف 14برس کے تھے۔ دونوں ایک دوسرے سے بچپن سے واقف اور محبت کے بندھن میں بندھے ہوئے تھے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دوسروں جوڑوں کی نسبت انتہائی کم عمری میں اپنے خاندان کے آغاز کا فیصلہ کر ڈالا۔ نومولود سے بڑا بچہ کیسپر فی الحال2برس کا ہے جبکہ خود یہ جوڑا دادا دادی بھی بن چکا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ریڈفورڈز اپنے خاندان میں 18ویں بچے کی پیدائش کے بعد بھی خاندان کے حجم سے مطمئن نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے ہاں مستقبل میں کوئی اور بچہ پیدا ہوا تو وہ اس کا بہت شوق سے استقبال کریں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…